بگ کیٹس شیر ،چیتا ،ٹائیگر،پیوما ،جیگوار قانون کے مطابق ریگولیٹ،کابینہ کی منظوری

15 Jan, 2025 | 04:47 PM

 کومل اسلم : پنجاب کابینہ کا 22واں اجلاس ہوا جس میں  محکمہ جنگلات کا 4نکاتی ایجنڈا منظور کیا گیا ۔ 
بگ کیٹس کو وائلڈلائف ایکٹ مجریہ 1974ء کے جدو ل دوئم میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ، پنجاب کابینہ نے بگ کیٹس کو بھی شیڈول 2 میں ڈالنے کی منظوری دے دی
بگ کیٹس شیر ،چیتا ،ٹائیگر،پیوما ،جیگوار رکھنے کیلئے قانون کے مطابق ریگولیٹ کیا گیا،70سال سے ان جانوروں کورکھنے کے حوالے سے کوئی قانون موجود نہ تھا،براہ راست ٹک ٹاک ،سوشل میڈیا پر شیر،چیتوں،جیگوار،پیوما ظاہر کرنے پر پابندی  لگا دی گئی ۔ محکمہ وائلڈ لائف اب خود ان جانوروں کورکھنے کیلئے قبضہ لائسنس جاری کرے گا، 

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق  پنجاب قبضہ لائسنس کی فیس فی جانور 50ہزار روپے ہوگی،جانوروں کو گھروں میں رکھنے کیلئے کم ازکم معیار بھی مقرر کردیاگیا،مذکورہ جانور شہر سے باہر رکھے جاسکتے ہیں ،جانوروں کی شہروں سے باہر منتقلی کے لئے وقت دیا جائے گا،جانوروں کی شہرسے باہر منتقلی نہ کرنے پر کارروائی ہو گی ایف آئی آربھی کٹے گی،ترمیم شدہ رولز 2024 کے تحت اہم مقامات پر چیک پوسٹیں قائم ہوں گی،غروب آفتاب سے طلوع آفتاب تک جنگلاتی پیداوار کی ترسیل غیر قانونی قرار دے دیا،فاریسٹ آفیسرز کو قوانین کی خلاف ورزی پر ڈپو بند کرنے ،جرمانے کے اختیارات
نئے فاریسٹ ڈپو رولز 2024 کے تحت ڈپو کے قیام کیلئے ڈی ایف او کی اجازت لازم ہے ۔ 
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب  کے مطابق ڈپو مالکان کو سالانہ رجسٹریشن کی تجدید کروانا ہوگی،جنگل کی حد سے 5میل کے اندر آرا مشین کے قیام کی اجازت نہیں،محکمہ جنگلات کے نئےقوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے سپیشل سکواڈ کا قیام  عمل میں لایا گیا ۔ ،پرانے ڈپو رولز 2013 کی جگہ نئے اور جامع قوانین نافذ کردیے گئے ،نئے قوانین دیرپا ماحولیاتی تحفظ کے ضامن ہیں۔

مزیدخبریں