سٹی42: خیبر پختونخوا کے علاقے سوات میں زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، شہری استغفراللہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ، جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 96میٹر تھی،
زلزلے کا مرکز افغانستان کے کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں واقع تھا۔
زلزلے کے نتیجے میں کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔