جنید ریاض:لاہور بورڈ کا سوالیہ پرچہ سوشل میڈیا پر آؤٹ کرنے والے افراد کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان کر دیا۔
سوال یا سوالیہ پرچہ مقررہ مدت میں آؤٹ کرنے والے افراد کو 3 سال قید کی سزا دی جاسکے گی،متعلقہ شخص کو سزا کے طور پر پچاس ہزار روپے تک جرمانہ بھی عائد کیا جاسکے گا۔
پریکٹیکل امتحان میں غیر متعلقہ شخص یا موبائل لانے پر بھی پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔امتحان میں رکاوٹ پیدا کرنے والے عملے کیخلاف بھی سخت کاروائی یا جرمانہ ہوسکے گا۔
اس حوالے سے لاہور بورڈ نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے تمام تعلیمی اداروں کو آگاہی مراسلہ بھجوادیا۔