ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عاطف اسلم کس کے بغیر نہیں رہ سکتے؟ مداح جان کر حیران رہ گئے

عاطف اسلم کس کے بغیر نہیں رہ سکتے؟ مداح جان کر حیران رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے برسوں سے موسیقی نہیں سنی، 'عادت' اور 'تیرا ہونے لگا ہوں' جیسے سپرہٹ شونگز گانے والےمشہورگلوکار نے اپنے یوٹیوب چینل ’بارڈر لیس ورلڈ ‘ پر حالیہ ویلاگ میں موسیقی کے ساتھ اپنے بدلتے ہوئے تعلقات کے بارے بات کی اور بتایا کہ برسوں ہوگئے انہوں نے موسیقی نہیں سنی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ابتدائی سالوں پر روشنی ڈالتے ہوئے عاطف نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں 14 سال کا تھا جب میں نے گلوکاری کی طرف کام کرنا شروع کیا تھا، عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ "موسیقی نے میری زندگی پر اتنا اثر ڈالا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں اس کے بغیر رہ سکتا ہوں،موسیقی کے بغیر زندگی خالی محسوس ہوگی۔"
تاہم حیران کن طور پر عاطف نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کئی سالوں سے موسیقی نہیں سنی، اس بارے بات کرتے عاطف  اسلم نے کہا کہ "دلچسپ بات یہ ہے کہ میں نے کئی سالوں سے موسیقی نہیں سنی ہے، لیکن اب میں نے اسے دوبارہ سننا شروع کر دیا ہے، اور مجھے اس میں خوشی محسوس ہو رہی ہے،"

پاکستان گلوکار نے یہ بتایا کہ ’بارڈر لیس ورلڈ‘ مقابلے کے بارے میں نہیں ہے بلکہ موسیقی کے ذریعے تعاون اور اتحاد کے بارے ہے، یہ موسیقی سے محبت کرنے والوں کو اکٹھا کرنے کے بارے میں ہے۔

’بارڈر لیس ورلڈ‘ کا مقصد فنکارانہ تعاون کو فروغ دینے اور عالمی سطح پر ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی حمایت کرکے تخلیقی منظر نامے کی نئی وضاحت کرنا ہے۔