سوشل میڈیا اپیس کے ذریعے شہریوں کیساتھ فراڈ کرنے کیخلاف درخواست پر پی ٹی اے کو نوٹس جاری

15 Jan, 2025 | 01:15 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا اپیس کے ذریعے شہریوں کیساتھ فراڈ کرنے کیخلاف درخواست پر پی ٹی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا.

جسٹس عابد عزیز شیخ نے شہری نور محمد مہر کی درخواست پر سماعت کی جس میں سوشل میڈیا پر آن لائن فراڈ کی نشاندہی کی گئی ہے. درخواست گزار وکیل کے مطابق ٹوئیٹر، فیس بک، انسٹاگرام یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا ایپس پر آن لائن فراڈ عام ہوگیا ہے. سادہ لوح شہریوں کو ان ایپس پر خوشنما اشتہارات اور جعلی معلومات سے لوٹا جا رہا ہے. وکیل نے نشاندہی کی کہ سوشل میڈیا ایپس شہریوں کی ذاتی معلومات حاصل کر کے پرائیویسی کے قوانین کو پامالی کر رہی ہیں. وکیل نے استدعا کی کہ قوانین کیخلاف ورزی کرنے والی سوشل میڈیا ایپس پر پابندی لگائی جائے.
 

مزیدخبریں