ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا بجلی چوری کی روک تھام کیلئے بڑا فیصلہ

حکومت کا بجلی چوری کی روک تھام کیلئے بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: وفاقی حکومت نے بجلی چوری کی روک تھام کی ریکوری کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا۔

   تفصیلات کے مطابق بجلی چوری کی روک تھام کے لئے ڈسکوز سپورٹ یونٹ کا قیام کے لئےحساس اداروں کےافسران بھی شامل ہوں گے،ڈائریکٹر یونٹ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر، ڈائریکٹر سیکٹر کمانڈر سول آرمڈ فورسز ہونگے،یونٹ میں ضلعی حکومت، پولیس، ایف آئی اے، ملٹری انٹیلی جنس ،آئی ایس آئی افسران بھی شامل ہوںگے۔

یونٹ بجلی چوری کی روک تھام اور ریکوری میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کرے گا،ڈسکو سپورٹ یونٹ غیر تکنیکی لائن لاسز میں کمی لانے میں بھی مدد کرے گا،یونٹ ناقص کاکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران و ملازمین کو نوکریوں سے فارغ بھی کریگا۔