ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انتقال کرگئیں

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انتقال کرگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ وکٹوریہ انستاسی، جو 2018 میں بالی ووڈ باکس آفس پر چھا جانے والی فلم ’ریسٹوریشن‘ میں اپنے کردار ’سمانتھا کولنز ‘کے لیے مشہور تھیں، انتقال کر گئیں۔
  انستاسی، جنہوں نے مقبول ٹی وی شوز جیسے 'Veep' اور 'House of Cards' میں بھی مختصر کردار ادا کیے، 10 سے 12 جنوری کے اختتامِ ہفتہ کے دوران وفات پا گئیں۔ انستاسی کی دیرینہ دوست، الیگزس ملر، نے سوشل میڈیا کے ذریعے اس خبر کی تصدیق کی اور انکشاف کیا کہ اداکارہ خاندانی وراثت میں ملنے والی بیماری کریٹزفیلڈ جیکب ڈیزیز (CJD) کے باعث انتقال کر گئیں۔

وکٹوریہ انستاسی، جو لا پلاٹا، میری لینڈ میں پیدا ہوئیں، انہوں نے اداکاری میں دلچسپی اُس وقت ظاہر کی جب انہیں مشہور اداکارہ کیتھرین ہیپ برن سے ملنے کا موقع ملا،  کیتھرین ہیپ برن سے مل کر وکٹوریہ کافی متاثر ہوئیں اور فیصلہ کیا کہ وہ بھی اداکاری کریں گی۔

انہوں نے آٹھ سال کی عمر میں اداکاری شروع کی اپنے خوابوں کی تعبیر کی تلاش جاری رکھی،  انستاسی نے لا پلاٹا ہائی اسکول میں تھیٹر کی تعلیم حاصل کی، اپنی کالج کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد، وہ شمالی کیرولائنا منتقل ہوئیں اور بعد میں اٹلانٹا، جارجیا چلی گئیں، جہاں انہوں نے اپنی اداکاری کے کیریئر کو جاری کیا۔

وکٹوریہ انستاسی کا سب سے نمایاں کردار فلم 'ریسٹوریشن' میں آیا، جو ایک ہائی اسکول کے ریسلر کی کہانی پر مبنی ہے جسے ایک کوچ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کردار نے انہیں اپنی صلاحیتوں کو نمایاں کرنے کا موقع دیا۔

فلم کے ہدایتکار جیریمیا مک لیمب تھے، اس فلم کو آڈینس نے پسند کیا اور یہ فلم خوب پذیرائی حاصل کرنے میں کامیاب رہی، بعدازاں اس فلم کو کئی ایوارڈز ملے، جن میں انسپائرڈ فیتھ فلم فیسٹیول میں انسپائرڈ فیتھ ایوارڈ شامل ہے۔