علی ساہی:سی ایم فری وائی فائی کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا،لاہور میں 200 سے زائد مقامات پر فری وائی فائی سروس فراہم کر دی گئی۔
سیف سٹی نےپنجاب کے 11 اضلاع میں مفت وائی فائی کی سروس فراہم کر دی۔ اس حوالے سے270 وائی فائی ہاٹ سپاٹس سے شہریوں کو انٹرنیٹ کی فراہمی شروع کر دی گئی۔
لاہور، قصور، ننکانہ صاحب،شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، جہلم، اٹک میں سروس فعال جبکہ ساہیوال، اوکاڑہ اور مری کے اہم مقامات پر بھی مفت وائی فائی سروس دستیاب ہے۔
ترجمان سیف سٹیز کے مطابق اب تک13 ملین سے زائد صارفین نے 265 ٹی بی ڈیٹا استعمال کیا،فری وائی فائی ایمرجنسی سروس ویڈیو سٹریمنگ یا انٹرٹینمنٹ کیلئے نہیں۔