ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت سندھ کا فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے فروغ کیلئے اقدامات کا اعلان

حکومت سندھ کا فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے فروغ کیلئے اقدامات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومت سندھ نے فلم،ڈرامہ اور ڈاکیومنٹری کی صنعت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات تیز کر دیئے ۔

 سندھ کے سینئرصوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت اس حوالے سے کانٹینٹ اینڈ پروڈکشن اوور سائٹ بورڈ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینے، عوامی آگاہی بڑھانے اور انتہا پسندی کے خلاف بیانیہ تشکیل دینے کے لیے آرٹسٹ اور ڈرامہ نگاروں کی حوصلہ افزائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 شرجیل انعام میمن نے نئے لکھاریوں اور تخلیقی پروڈکشن ہاؤسز کے لیے خصوصی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مالی معاونت بھی کی جائے گی تاکہ وہ اپنے منصوبے مکمل کر سکیں۔

 اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات سندھ ندیم الرحمٰن میمن، ڈی جی پی آر سلیم خان اور دیگر اعلیٰ حکام سمیت بورڈ ممبران قاضی اسد عابد، وردہ سلیم اور اذان سمیع خان نے شرکت کی۔

 اجلاس کے دوران ڈی جی پی آر نے بورڈ کے مقاصد اور پالیسی گائیڈلائنز پر روشنی ڈالی،اراکین نے نئے ٹیلنٹ کے فروغ اور پروڈکشن ہاؤسز کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔

  آئندہ اجلاس میں پروڈکشن ہاؤسز سے کام کے بنیادی خاکے طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔