جنید ریاض : آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ کو تنخواہوں کی مد میں 18 لاکھ چوبیس ہزار کے فنڈز جاری،سینکڑوں اساتذہ گزشتہ آٹھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم تھے۔
لاہور میں آفٹر نون سکولوں کے سینکڑوں اساتذہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ، لاہور میں آفٹرنون سکولوں کے اساتذہ گزشتہ 8 ماہ سے تنخواہوں سے محروم تھے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تنخواہوں کی مد میں 18 لاکھ چوبیس ہزار روپے کے فنڈز جاری کردیئے۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کیمطابق اساتذہ کو اپریل سے اکتوبر تک دو سہ ماہی کی اقساط جاری کی گئی ہیں۔انکا کہنا ہے کہ تیسری سہ ماہی کی قسط بھی ایک ہفتے تک جاری کردی جائے گی۔
آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ کو تنخواہوں کی مد میں 18 لاکھ چوبیس ہزار کے فنڈز جاری
15 Jan, 2025 | 12:24 PM