ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوف کی فضا پیدا کرکے میڈیا کی آواز کو بند کیا جا رہا ہے: یاسمین راشد

خوف کی فضا پیدا کرکے میڈیا کی آواز کو بند کیا جا رہا ہے: یاسمین راشد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا فارم 47 کی حکومت چئیرمین سینٹ کے حکم کو نظر انداز کر رہی ہے،چئیرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے۔

تفصیلات کےمطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا اعجا چوہدری کو اجلاس میں شرکت نہ کرنے دی گئی ہم اس کی  مذمت کرتے ہیں۔
حکومت پارلیمنٹ کے ایون بالا کے تقدس کوپامال کر رہی ہے، انسانی حقوق کوکھلم کھلا پامال کیا جارہا ہے،ہمارے ورکروں کو فوجی عدالتوں سے سزائیں دلوائی گئی۔
ہمارے سیکڑوں ورکر قید میں ڈالے ہوئے ہیں،خوف کی فضا پیدا کرکے میڈیا کی آواز کو بند کیا جا رہا ہے،26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے پی ٹی آئی کو دبایا جا رہا ہے، حکومت انصاف کی راہ میں رکاوٹ بن کر کھڑی ہوگئی ہے۔

 یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ جو یہ کر رہے ہیں کل انکے ساتھ بھی ایسا ہی ہوگا، ہم چاہتے ہیں نو مئی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے تاکہ سچائی عوام کے سامنے آسکے، ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کامطالبہ کرتے ہیں۔
ہم جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہونگے حقائق بتائے گے، جب تک انصاف نہیں ہوگا پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، ہم پاکستان کو اس مشکل سے نکلتا ہوا د یکھنا چاہتے ہیں۔