ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف سوشل میڈیا مہم، عمران ریاض پر مقدمہ درج

وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف سوشل میڈیا مہم، عمران ریاض پر مقدمہ درج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل اور سینئر صحافی عمران ریاض کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں عمران ریاض اور شہباز گل کے خلاف مقدمات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے درج کیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق فیصل آباد اور جتوئی سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ شہباز گل اور عمران ریاض کو بھی گرفتار کر لیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer