قیصر کھوکھر : وفاق نے دو افسران کی خدمات پنجاب کے حوالے کردیں،وفاقی حکومت نےباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
پی اے ایس افسر رانا محمد سلیم افضل کا گلگت سے پنجاب تبادلہ کردیا گیا ہے۔ رانا محمد سلیم افضل اس سے پہلے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سمیت پنجاب میں مختلف عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ایس ایس پی محمد افضل کابھی وفاق سے پنجاب تبادلہ کیا گیا ہے۔ دونوں افسران کو پنجاب حکومت نئی تعیناتی دے گی۔اس حوالے سے وفاقی حکومت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔