ویب ڈیسک :استاد کا طالبعلم پر بدترین تشدد، طالبعلم کو اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا کہ اُس کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی سندھ نے میڈیا میں شائع ہونے والی ایک خبر کا سخت نوٹس لیا ہے، واقعہ میں بیان کیا گیا کہ کراچی کے علاقے نواب شاہ کے ایک سرکاری سکول میں پہلی جماعت کے طالب علم کو استاد نے اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا کہ اُس کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی۔
بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے استاد عبدالوحید کو معطل کر دیا گیا ہے، واقعہ کی انکوائری کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو تین دن میں تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی تاکہ معاملے کو اعلیٰ سطح پر اٹھایا جا سکے۔