ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرپشن کیسز ، کویت کے سابق وزیر داخلہ و دفاع کو 7 سال قید

کرپشن کیسز ، کویت کے سابق وزیر داخلہ و دفاع کو 7 سال قید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کویت کی عدالت نے سابق وزیرِ داخلہ اور دفاع شیخ طلال الخالد کو عوامی فنڈز میں کرپشن کے مقدمے میں 7 سال قید کی سزا سنا دی۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق عدالت نے سابق وزیر کو قید کی سزا سناتے ہوئے ان سے ساڑھے 9 لاکھ دینار کی وصولی کا حکم بھی دیا،اس سے قبل سابق وزیر شیخ طلال الخالد تحقیقاتی کمیٹی اور عدالت کے سامنے پیش ہوتے رہے تھے۔

 شیخ طلال الخالد نے اپنے خلاف دائر 2 مقدمات میں لگائے گئے الزامات سے انکار کیا تھا۔ انہوں نے غبن اور منی لانڈرنگ کے الزامات بھی مسترد کر دیئے تھے۔