شہر میں سائیکل ،موٹر سائیکل سواروں کیلئے مخصوص بائیکر لین بنانے کا فیصلہ

15 Jan, 2025 | 11:35 AM

درنایاب:ایل ڈی اے کا لاہورمیں ٹریفک روانی بہتر بنانے کیلئے اہم اقدام،شہر میں سائیکل ،موٹر سائیکل سواروں کیلئے مخصوص بائیکر لین بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پہلے مرحلے میں فیروز پور روڈ پر مخصوص بائیکر لین کےپائلٹ پراجیکٹ پر کام جاری ہے۔اس حوالے سے ڈی جی ایل ڈی اے رائے طاہر فاروق نے فیروز پور روڈ کا دورہ کیا اور مخصوص بائیکر لین کے پائلٹ پراجیکٹ کا جائزہ لیا۔
 اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے فیروز پور روڈ کی آؤٹر سائیڈ پر بائیکر لین بنا رہا ہے،بائیکر لین کو کربر ،ماحول دوست گرین پینٹ کرکے شاہراہ سے الگ کیا گیا ۔بائیکر لین 12 فٹ چوڑی بنے گی جس سے شہریوں کو سہولت ہو گی۔بائیکر لین کو پروموٹ کرنے کا مقصد ٹریفک روانی بہتر ،حادثات میں کمی لانا ہے۔

مزیدخبریں