ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کاشمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

 محسن نقوی کاشمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اویس کیانی:  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔

اُنہوں  نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بناتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا اور ان کے عزائم کو شکست دی۔

وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہنا تھا  کہ قوم اپنی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
یاد رہے کہ  سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 خوارج ہلاک کردیئے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 14 اور 15 جنوری کی درمیانی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

 ہلاک خوارج فورسز کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے جن سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔