سٹاک مارکیٹ میں تیزی  کا رجحان ،ایک لاکھ 15 ہزار کی حد بحال،ڈالر سستا

15 Jan, 2025 | 10:31 AM

 ویب ڈیسک:پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کا رجحان ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 15 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی ہے۔

 کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 715 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار519 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

  مزید پڑھیں:سٹاک مارکیٹ کا مثبت اختتام، 32 ارب سے زائد کا کاروبار ہوا۔

 گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 14 ہزار 804 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

 دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر معمولی سستا ہو گیا ، انٹر بینک میں 4 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 68 پیسے پر آ گئی ہے۔

مزیدخبریں