درنایاب:واسا کی خودمختاری کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی کے قیام کیلئے قانون سازی کے مسودہ کی ابتدائی منظوری دیدی گئی۔
پنجاب کابینہ کی جانب سے قانون سازی کے مسودہ کی ابتدائی منظوری دی گئی۔مسودہ کو پنجاب اسمبلی سے منظور کرانے سے قبل کابینہ کی منظوری لینا لازمی تھی۔
واسا کو ایل ڈی اے کے دائرہ کار سے نکال کر خود مختار کیا جائے گا۔ایم ڈی واسا واٹر اینڈ سینٹی ٹیشن ایجنسی کے ہیڈ ہوں گے،محکمہ ہاؤسنگ پنجاب ایڈمنسٹریٹو کنٹرول کرے گا ،اتھارٹی کا خودمختار بورڈ ہوگا۔
وائس چیئرمین واسا بطور چیئرمین واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی کام کریں گے۔واسا ایکٹ اسمبلی سے منظوری کے بعد ایل ڈی اے کےماتحت رول سے باہر ہوجائیگا۔واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی کا بورڈ آزادانہ فیصلے کرنے کا مجاز ہوگا۔