ویب ڈیسک: افریقی ملک تنزانیہ میں مشتبہ ماربرگ وائرس کے باعث 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے تنزانیہ میں اس وبا کے پھیلاؤ سے ممبر ممالک کو آگاہ کر دیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے چیف ٹیڈروس ایڈہانوم کے مطابق، تنزانیہ میں ماربرگ وائرس کے 9 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 8 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے آئندہ دنوں میں مزید کیسز سامنے آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور متاثرہ کمیونیٹیز کو مدد فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔ ایک ماہ قبل روانڈا میں بھی ماربرگ وائرس کی وبا نے 15 افراد کی جان لے لی تھی۔
یاد رہے کہ ماربرگ وائرس ہیمرج بخار کا سبب بنتا ہے جو پھل کھانے والے چمگادڑوں سے پھیلتا ہے۔ اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عالمی ادارہ صحت نے ضروری اقدامات پر زور دیا ہے۔