عابد چودھری: انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ وقاص احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی،مغلپورہ میں خاتون شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنےو الے ملزمان باپ اور بیٹا گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق معمولی تلخ کلامی پر مصباح کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں شیراز اور اس کا بیٹا عبدالرحمان شامل ہیں۔
انچارج انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزمان خاتون مصباح کو قتل کر کے موقعہ واردات سے فرار ہو گئے تھے،ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور آئی ٹی ایکسپرٹ کی مدد سے گرفتار کیا گیا ۔