گارڈن ٹاؤن؛ چیکنگ کے دوران میٹر پھٹنے سے ملازم جھلس گیا

15 Jan, 2025 | 10:02 AM

شاہد سپرا: لیسکو گارڈن ٹاؤن سب ڈویژن کے علاقے میں بجلی کا میٹر دھماکے سے پھٹ گیا۔

تفصیلات کےمطابق دھماکہ ہونے کی وجہ سے چیکنگ کرنے والی ٹیم کا کارکن ندیم جھلس گیا، لیسکو کی ٹیم گارڈن ٹاؤن میں بجلی کے میٹرز کی چیکنگ کر رہی تھی۔
چیکنگ کے دوران میٹر میں اچانک دھماکہ ہو گیا، میٹر میں دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔

مزیدخبریں