رانا زمان:مریدکے، مختلف حادثات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق، 1شدید زخمی،جی ٹی روڈ پرٹرک نے 2افراد کو کچل دیا،ٹرین کی زد میں آ کر خاتون جاں بحق ہوگئی۔
ریسکیو کے مطابق مریدکے مختلف واقعات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے، حادثات میں ایک شخص شدید زخمی ہوا،جی ٹی روڈ کھوڑی اور سو موری پل کے قریب ٹرک ڈرائیوار نے دو افراد کو کچل دیا۔
کچلنے والا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
دوسری جانب لاہور سے راولپنڈی جانےوالی ٹرین کی زد میں آ کر خاتون جاں بحق ہوگئی، تینوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئیں۔
ریسکیو اطلاعات کےمطابق مریدکے ہی میں منشیات کے عادی ذیشان نے تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کر خود کشی کی کوشش کی، جس کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا۔