ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: ٹک ٹاک ویڈیو بناتے نوجوان زندگی کی بازی ہارگیا

لاہور: ٹک ٹاک ویڈیو بناتے نوجوان زندگی کی بازی ہارگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان:  لاہور میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اورجان لے گیا، ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق لاہور کی غالب مارکیٹ قاسم پورہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ،گلی نمبر 3 کے رہائشی2بھائی عبدالرحمان اور عبدالمنان رائفل کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے تھے ،ویڈیو بنانے کے دوران رائفل سے اچانک گولی چلی جو عبد الرحمان کی چھاتی پر لگی،مضروب کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، جانبر نہ ہو سکا ۔

 پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے، مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے،ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے جائے حادثہ اور ہسپتال کا دورہ کیااور متاثرہ خاندان سے ملاقات کی، انہوں نے واقعہ کے حوالے سے تفصیلات بھی حاصل کیں۔ 

   ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم متوفی کی میت ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی جائے گی۔