سابق فاسٹ بالرشعیب اختر کی ویڈیو کا سوشل میڈیا پر چرچہ

15 Jan, 2025 | 09:07 AM

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر اور کرکٹ کی تاریخ میں سب سے تیز گیند پھینکنے کا اعزاز رکھنےوالے سپرسٹار شعیب اختر  کی ویڈیو نے دھوم مچا دی، ویڈیو میں انہیں اسٹیڈیم میں بولنگ کراتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق متحدہ عرب امارات میں جاری انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی میں قومی کرکٹ ٹیم کےسابق فاسٹ بالرشعیب اختر کو مدعو کیا گیا، گزشتہ دنوں وہ  عرب امارات پہنچے جہاں افتتاحی تقریب میں ان سے بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے ملاقات کی، ملاقات میں شاہد کپور نے اپنی نئی آنے والی فلم ’دیوا‘ کا تذکرہ کیا، اس موقع پر شعیب اختر کے دوست بھارتی ٹیم کے سابق اسپینئر ہربھجن سنگھ میں موجود تھے۔

سوشل میڈیا پر قومی سٹار کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں اسٹیڈیم میں باؤلنگ کراتے دیکھا جاسکتا ہے،  ویڈیو کو شعیب اختر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی شیئر کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے دیگر انسٹاگرام پیجز پر اپلوڈ ہوگئی، اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ملی نغمہ’ہے جذبۂ جنون توہمت نہ ہار‘ چل رہا ہے۔

شعیب اختر کے چاہنے والے اپنے پسندیدہ بالر کی جھلک دیکھ کر تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے اور کمنٹ سیکشن میں شعیب اختر کی تعریف کرتے اُن سے اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں۔

مزیدخبریں