قوال شہزاد سنتو کے فارم پر ڈکیتی کے ملزمان گرفتار

15 Jan, 2025 | 09:02 AM

فاران یامین: قوال شہزاد سنتو کے فارم پر ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو گرفتارکرلئے گیا، ہئیر پولیس نے ڈاکو سلیم اور رمضان کو گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں سے اسلحہ اور سکیورٹی گارڈ کا موبائل برآمد کرلیا گیا ،دونوں ڈاکوؤں نے قوال شہزاد سنتو کے فارم ہاؤس پر ڈکیتی کی کوشش کی تھی۔
ڈاکو سکیورٹی گارڈ کو رسیوں سے باندھ کر فارم ہاؤس میں داخل ہونا چاہتے تھے،قوال شہزاد سنتو کی اہلیہ کے شور مچانے پر ڈاکو فرار ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں