فاران یامین:تھانہ برکی کی حدود سے 2بچوں کی ماں مبینہ اغواء، پولیس نے بھائی راحت کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
خاتون کے بھائی(راحت) کا کہنا تھا کہ منگل کی صبح 10 بجے بہنوئی علی مقدس نے بہن کی گمشدگی کا بتایا، شک ہے سسرال والوں نے تشدد کر کے بہن کو غائب کر دیا۔
میری بہن سندیلہ کنول کی 5 سال قبل علی مقدس سے شادی ہوئی،سندیلہ کنول کو سسرال والے آئے روز تشدد کا نشانہ بناتے تھے،سسرال والوں نے کچھ دن قبل بہن پر گھر کا سونا چوری کا الزام بھی لگایا۔
خاتون کی والدہ کا کہنا تھا کہ ون فائیو پر کال کی بعد پولیس آئی مگر کوئی کارروائی نہیں کی۔