عوام کو ایک اور جھٹکا، پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان

15 Jan, 2025 | 08:32 AM

اشرف خان: مہنگائی سے پریشان عوام کو ایک اور جھٹکا,  کل سے ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضاقے کا امکان ہے۔

 عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث  کل 16 جنوری 2025 سے (16 جنوری 2025) سے اگلے پندرہ دن کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل، پیٹرول کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔اِسی طرح مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3 اور 2 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اوگرا نے نرخ میں ردوبدل کی سمری وزارت خزانہ کو بھیج دی ہے۔ وزارت خزانہ اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد حتمی ردوبدل ہوگا، رات 12 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔

  گزشتہ سال عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، خام تیل کی قیمت سب سے زیادہ 10 اپریل کو 91.17 ڈالر فی بیرل اور کم سے کم 10 ستمبر کو 70.17 ڈالر فی بیرل ہو گئی تھی، جبکہ 31 دسمبر کو خام تیل کی قیمت 74.64 ڈالر فی بیرل تھی۔

  رواں سال کے آغاز میں ہی برطانوی برنٹ کروڈ آئل خام تیل کی قیمت 7 ڈالر فی بیرل کے اضافے کے ساتھ 81.31 ڈالر فی بیرل ہوگئی تھی ۔

رواں سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ ہوا ہے، ڈالر کی قیمت 276.99 روپے سے بڑھ کر 278.70 روپے ہوگئی ہے۔یہی وجہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے جارہا ہے۔ 

مزیدخبریں