سٹی42: حماس نے دوحہ میں مذاکرات کاروں کی کئی ہفتوں کی مشقت سے طے ہونے والے جنگ بندی معاہدہ پر جواب دینے سے انکار کر دیا لیکن تل ابیب میں ہزاروں افراد "ہوسٹیج سکوائر"(یرغمالی چوک) پر جمع ہو کر حماس کے رسمی جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔
آج کی رات کو ہوسٹیج سکوائر پر حماس کی قید میں موجود یرغمالیوں کے رشتہ داروں، دوستوں اور ہمدردوں کے غیر معمولی اجتماع کے حوالے سے مختلف رات تصور کیا جا رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس اجتماع میں شریک لوگ حماس کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔
ٹائمز آف اسرائیل نے اس اجتماع کی خبر کی ہیڈ لائن یہ بنائی، "یرغمالی چوک پر ہزاروں افراد حماس کے جواب کے منتظر: 'سب سے طویل رات'
تل ابیب کے یرغمالیوں کے اسکوائر میں ہزاروں لوگ جمع ہیں جن کو اسیروں کو گھر لانے کے لیے تیار کیے گئے معاہدے کے بارے میں حماس کے مثبت جواب کی شدید توقع ہے۔ آج منگل کے روز دن بھر یہ قیاس آرائیاں کی جاتی رہیں کہ حماس دوحہ میں اپنے نمائندوں کے ذریعہ طے ہوئے معاہدہ پر متفق ہے۔
ہوسٹیج اسکوائر پر منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو باقاعدہ "ان کی واپسی کے لیے گائیں" پروگرام کی میزبانی کی جا رہی ہے، جس میں اسرائیلی موسیقار شامل ہو رہےہیں، اس پروٹیسٹ نما اجتماع میں عام طور پر چند درجن لوگ آتے ہیں۔ لیکن گزشتہ منگل کے مقابلے آج رات یہاں بھیڑ نمایاں طور پر زیادہ ہے۔
گلوکار ایویاتر بنائی نے اپنا 1997 کا گانا گایا "مجھے ایک موقع ملا ہے"، انہوں نے اپنے گانے کے دوران اپنی اس لائن پر زور دیا: "میرے پاس بچائے جانے کا موقع ہے۔"
حماس کی قید میں زندہ بچ جانے والی سابق یرغمالی موران سٹیلا یانائی ، ریم-ایریا نووا میوزک فیسٹیول سے اغوا ہونے کے 54 دن بعد نومبر 2023 کی یرغمالی ڈیل میں اپنی رہائی کے بارے میں بتاتی ہیں۔وہ کہتی ہیں۔ "49ویں دن، ہفتوں کے اندھیرے کے بعد، انہوں نے مجھے ایک لباس پہنایا۔ میرے ساتھ دو لڑکیاں تھیں،‘‘ "وہ ہمیں ایکسچینج پوائنٹ پر لے گئے،" جہاں حماس نے یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔ یانائی کو آخری لمحہ پر رہا کرنے سے ایک روز کے لئے روک لیا گیا تھا، انہوں نے اس آخری رات کے احساسات کا ذکر کیا اور اس کا تقابل یرغمالیوں کی موجودہ حالت سے کرتے ہوئے کہا، لیکن 466 دنوں کے بعد ایک شخص کتنی امید رکھ سکتا ہے.
یانائی نے کہا، "میں نے وحشت، خوف دیکھا، اور میں کچھ آسان سمجھ گیا - روشنی سے ایک لمحے پہلے کسی کو بھی اندھیرے میں نہیں کھینچنا چاہیے۔"