لاہور  ہائی کورٹ اہم امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے متعلق سماعت آج کرے گی

15 Jan, 2024 | 11:46 PM

ملک اشرف: کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے فیصلوں کے خلاف اہم درخواستوں کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت آج  صبح ہوگی۔ 

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 14 درخواستوں پر سماعت کرے گا

 حلقہ این اے 122 لاہور اور این اے 89 میانوالی سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف سماعت ہوگی۔

 حلقہ این اے 130 سےمیاں نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوگی۔ شیخ رشید احمد اور شیخ راشدشفیق کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کےخلاف درخواستوں پر سماعت ہوگی۔ 

اٹک سے میجر ریٹائرڈ طاہر صادق کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست پر سماعت ہو گی۔ عدالت میں الیکشن کمیشن اور متعلقہ فریقین کے وکلاء پیش ہوں گے۔

مزیدخبریں