ایل پی جی مافیا بے لگام، عوام سمیت ہوٹل مالکان بھی شدید پریشان

15 Jan, 2024 | 09:50 PM

ویب ڈیسک: ملتان میں ایل پی جی مافیا بے لگام، سرکاری ریٹ صرف سرکار کے کاغذات تک محدود ہوکررہ گئے۔ 

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کے سرکاری نرخ 256 روپے کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم  مارکیٹ میں ایل پی جی ری فلنگ اسٹیشنز پر 270 سے 300 روپے کلومیں فروخت ہو رہی ہے۔ 

 ہوٹل مالکان ایل پی جی کی قیمتوں میں ناجائز منافہ خوری سے شدید پریشان ہونے لگے، کہنا ہے کہ مہنگائی سے ویسے پریشان ہیں دوسرا ایل پی جی مافیا جیب خالی کرنے میں مصروف ہے،  سول ڈیفنس کے عملے کا ایل پی جی ریفلنگ سٹیشن پر کوئی کنٹرول نہیں، موسم سرما میں ایل پی جی کی طلب بڑھتی ہے تو قیمت کو بھی پر لگ جاتے ہیں۔ 

مزیدخبریں