ظفر ڈوگر: ڈی ایس پی جڑانوالہ کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔
لاہور موڑ سڑک کے درمیان گٹر کے ڈھکن سے گاڑی سلپ ہو کر الٹ گئی، گاڑی الٹ کر مکمل تباہ ہو گئی۔ ڈی ایس پی جڑانوالہ ملک طارق گاڑی میں موجود نہیں تھے۔ حادثے کے وقت گاڑی میں موجود ڈرائیور خالد اور گن مین ماجد نیازی شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی عابد حسین، ڈی ایس پی ملک طارق، ایس ایچ او سٹی یوسف شہزاد اور انچارج ٹریفک رائے رستم موقع پر پہنچ گئے۔ جس کے بعد 1122 کی مدد سے زخمی ڈرائیور اور گن مین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔