وقاص عظیم : یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سیلز کے تمام رکارڈ توڑ دئیے۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 2022-23 میں رکارڈ 137ارب 15کروڑ 50 لاکھ روپےرہی۔ استعمال شدہ سبسڈی کے ساتھ یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 151ارب روپے رہی، بنیادی اشیاء پرحکومتی سبسڈی کےباعث سیل بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ آٹا, چینی,گھی,دالوں,چاول پر حکومت بھاری سبسڈی دے رہی ہے، گذشتہ مالی سال یوٹیلیٹی اسٹورزکاخالص منافع 76کروڑ 40لاکھ روپے رہا، گذشتہ مسلسل 3 سال سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن منافع میں ہے۔ مالی سال2021-22 میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 112 ارب32 کروڑروپے تھی، مالی سال 2020-21 میں یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل 120 ارب24 کروڑروپے تھی، مالی سال2019-20 میں یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل 53 ارب 32 کروڑ روپے تھی، مالی سال2018-19میں یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل9ارب 68 کروڑ50 لاکھ روپے تھی، مالی سال 2018-19 میں یوٹیلیٹی اسٹورز6 ارب37 کروڑ 30 لاکھ روپے خسارے میں تھا۔