نوازشریف سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقات، سیاسی تعاون بڑھانے پر اتفاق

15 Jan, 2024 | 04:07 PM

This browser does not support the video element.

راؤ دلشاد: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ 
نیشنل پارٹی کے 6رکنی وفد کی قیادت پارٹی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کی، ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف بھی شریک ہوئے، اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل، سردار ایاز صادق اور مریم اورنگزیب بھی ملاقات میں موجود تھیں۔ نیشنل پارٹی کے وفد میں میر کبیر، سردار کامل، جان محمد، طاہر بزنجو اور ایوب ملک شامل تھے۔ 
ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور عام انتخابات بارےسیاسی تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا، قائدین نے پاکستان کے لئے مل کر چلنے اور سیاسی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔نوازشریف نے مرحوم میر حاصل خان بزنجو کی ملکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ عبدالمالک بلوچ نے مقدمات سے بریت پر نوازشریف کو مبارک پیش کی۔ 

مزیدخبریں