(اشرف خان) روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ، کارو باری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر مزید سستا اور روپیہ مضبوط ہوتا جا رہا ہے،انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 36 پیسے کمی ہوئی جس سے ڈالر 280.36 روپے سے کم ہوکر 280 روپے کا ہوگیا۔
فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی سالگرہ پر نیویارک بند ہے ،نیویارک میں تعطیل کی وجہ سے انٹربینک میں ملاجلا رجحان رہے گا۔