افشاں رضوان: شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ۔شاہدرہ چوک کی اطراف کی سڑکیں 100 فیصد مکمل ہو گئیں۔خوبصورت پودے او رلینڈ سیکپنگ اور ڈرینج کا کام بھی 100فیصد پورا ہو گیا۔ پنجاب کا مصروف ترین ٹرانسپورٹ ہب زمین پر جنت کا ٹکڑا بن گیا۔ لاہور کے دروازے کے دروازہ شاہدرہ کا ناک نقشہ ہی بدل گیا۔
وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے رات گئے صوبائی کابینہ کے ہمراہ شدید سردی میں شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور شاہدرہ چوک کی بیوٹیفکیشن کے کاموں کا معائنہ کیا ۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شاہدرہ چوک فلائی اوورز پراجیکٹ کے 100فیصد کام مکمل ہونے پر کنٹریکٹر، کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے و ڈی جی پی ایچ اے کو شاباش دی۔انہوں نے اطراف کی سڑکوں کا باریک بینی سےمعائنہ کیا اور اعلیٰ معیار کو سراہا۔ محسن نقوی نے لینڈ سکیپنگ کی بھی تعریف کی۔انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ آج شاہدرہ چوک گلبرگ جیسا خوبصورت ہوگیاہے۔
صوبائی وزراء ایس ایم تنویر۔ منصور قادر۔عامر میر، اظفر علی ناصر، بلال افضل۔سیکرٹریز اطلاعات، تعمیرات و مواصلات، کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے، سی سی پی او، سی ٹی او، ڈی جی پی ایچ اے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام، چیف آپریٹنگ آفیسر سی بی ڈی، نیسپاک کے حکام، ایم ڈی واسا، چیف ایگزیکٹوآفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔