ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امامیہ کالونی فلائی اوور کب عوام کیلئے کھولیں گے، محسن نقوی نے بتا دیا

Mohsin Naqvi, Amamia Flyover, City42, NLC Project, Lahore Traffic
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


افشاں رضوان: شدید سردی اور دھند  بھی محسن نقوی کے کام کی سپیڈ کم نہ کروا سکی۔ان کا عوام کی خدمت کا سفر گزشتہ کئی کاماہ کی طرح اب بھی رات گئے تک جاری رہتا ہے۔ اتوار کی رات گئے وزیراعلیٰ  محسن نقوی  پنجاب کابینہ کے ہمراہ امامیہ کالونی فلائی اوور پراجیکٹ پر کام کا جائزہ لینے پہنچ گئے۔  
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کاجائزہ لیا ۔

امامیہ کالونی فلائی اوور پراجیکٹ نے بھی سپیڈ پکڑ لی۔  ٹری سردی اور دھند کے باوجود مزدور برق رفتاری سے اس پروجیکٹ کو مکمل کرنے میں جتے ہوئے ہیں۔

محسن نقوی نے آج اعلان کیا کہ اس ماہ کے آخر میں اس انتہائی ضروری فلائی اوور کو عوام کے استعمال کے لئے کھول دیا جائے گا۔ انہوں نےمٹیریل سے متعلقہ ایشوز کو فوری حل کرنے کا حک دیا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی پوری کوشش کی جائے۔ 

وزیر اعلی محسن نقوی نے این ایل سی کے حکام کے کام کی تعریف کی ۔این ایل سی کے حکام نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو امامیہ کالونی پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔ صوبائی وزراء ایس ایم تنویر۔ منصور قادر۔عامر میر،اظفر علی ناصر۔ بلالافضل،کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے،ڈپٹی کمشنر،این ایل سی حکام بھی موجود تھے.