اشتیاق ربانی: شکرگڑھ کے حلقہ این اے 75 میں قومی اسمبلی کے امیدوار سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ نون کے سینئیر لیڈر دانیال عزیز نےجھوٹے اور بےبنیاد الزامات لگانے پر مسلم لیگ نون کے احسن اقبال پر ہر جانے کا مقدمہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
دانیال عزیز نے کہا کہ میں کوئی اڈے نہیں چلاتا نہ میں نے ٹرانسپورٹ کا کبھی کام کیا ہے۔سوشل میڈیا پر میرا ٹویٹر کے علاوہ کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے، میں کسی کی کردار کشی نہیں کرتا۔
دانیال عزیز نے کہا کہ میرا پاکستان بھر میں کوئی اڈٓ نہیں شکر گڑھ کے لوگ اچھی طرح جانتے ہیں۔ یہ جھوٹ اور فریب کی باتیں ہیں کہ ٹرین نہیں چلی۔ ٹرین کی ریسرچ اور فزیبلٹی میں نے کروائی تھی۔ احسن اقبال نے ڈاکیومنٹ دکھا کر بتایا کہ نارووال، چک امرو ریلوے لائن 45 کلومیٹر بنوانے کی ڈاکیومنٹیشن تو میرے پاس ہے۔ میں اپنے ہی کئے ہوئے کام کو روکنے کی کوشش کیوں کروں؟ اصل بات یہ ہے کہ پنتھل میں گیس کا پروجیکٹ کس نے کروایا ہے اور جو نور کوٹ میں گیس لگنی تھی وہ کیوں نہیں لگی؟ یہ زرا پتہ کروائیں کہ علاقے میں ایل پی جی کا کام کون کر رہا ہے۔ رکوایا ہے؟ میرا ٹرانسپورٹ کے بزنس سے کوئی تعلق نہیں۔ میں یہ بھی ہرجانے کے نوٹس میں ڈالوں گا۔
دانیال عزیز نے کہا کہ مجھ پر الزام تھوپنے والے احسن اقبال ثابت کریں کہ میں نے کبھی پی ٹی آئی کا ٹکٹ اپلائی کیا تھا۔ میں سوشل میڈیا پر کردار کشی کیسے کرسکتا ہوں میرا تو اکاؤنٹ ہی عرصہ سے ان ایکٹو پڑا ہے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ مختلف جماعتوں نے مجھ سے رابطہ کیا لیکن میں نے انکار کیا۔
دانیال عزیز نے کہا کہ میں تو اڈے نہیں چلاتا لیکن ایل پی جی کا کاروبار کون کرتا ہے، یہ بات علاقے میں سب جانتے ہیں۔ میرے شروع کروائے ہوئے سوئی گیس کے جاری منصوبوں کو کس نے نے روکا؟
دانیال عزیز نے پریس کانفرنس میں وفاداری کے متعلق احسن اقبال کی باتوں کے جواب مین یاد دلایا کہ نواز شریف جیل میں تھے تو مریم نواز کا اپنے حلقے میں جلسہ میں نے کیا۔ضلع نارووال کے موجودہ ن لیگی ٹکٹ ہولڈروں میں سے کوئی ایک بھی اس جلسہ میں شریک نہیں ہوا تھا۔ میں نے مشکل وقت میں مریم بی بی کا جلسہ کیا، یہ لوگ شامل نہیں ہوئے۔
دانیال عزیز نے کہا کہ احسن اقبال نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنے بیٹے کو ٹکٹ دلا کر لوٹوں کا داخلہ بند کرنا چاہتے ہیں،آج کے جلسے میں احسن اقبال کے ارد گرد تینوں ٹکٹ ہولڈر لوٹے تھے۔احسن اقبال نے لوٹے ختم نہیں کئے بلکہ لوٹوں کی فیکٹری لگائی ہے۔
احسن اقبال کی باتوں کا جواب دیتے ہوئےدانیال عزیز نے کہا کہ ماضی میں میری بیماری میں مدد کرنےکا مطلب یہ ہے نہیں کہ اس سے سیاسی فائدے اٹھائے جائیں۔ 2013 میں احسن اقبال تو میرے مخالفوں سے رابطے میں تھے۔ مسلم لیگ نون کی قیادت کو میرے خلاف نوٹس جاری کرنے پر احسن اقبال نے مجبور کیا تھا۔ احسن اقبال کہتے ہیں میں نے ٹکٹ کے لئے اپلائی نہیں کیا، میں ہسپتال میں ایڈمٹ تھا اس لئے ٹکٹ اپلائی نہیں ہوا۔
دانیال عزیز نے انکشاف کیا کہ احسن اقبال سمیت موجودہ ٹکٹ ہولڈروں میں سے کسی نے بھی ٹکٹ اپلائی نہیں کیا تھا۔احسن اقبال نے قیادت سے کہا اگر مجھے صوبائی ٹکٹ نہ دیا تو پارٹی چھوڑ جاؤں گا۔