ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسوں سے زیربحث سوال کا آخرکار جواب مل گیا

Who Come First Chicken or egg?
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وہ سوال جو ایک عرصے سے لوگوں کے مباحثے کا باعث بنا ہوا تھا، سائنس دانوں نےآخرکار اس سوال کا جواب ڈھونڈ ہی لیا۔

شاید یہ سوال آپ سے بھی کبھی پوچھا گیا ہوگا کہ مرغی پہلے آئی تھی یا انڈہ؟ اس سوال کا ابھی تک کوئی ٹھوس جواب نہیں مل سکا، اس سوال کے جواب میں قدیم یونانی فلسفی پلو ٹارک نے کہا تھا کہ دونوں ہی پہلے آئے۔

اس سوال نے بہت سے لوگوں کو تنگ کرکے رکھا ہوا ہے، تاہم سائنس دانوں اس حوالے سے اپنے رائے دیتے ہوئے کہا ہےکہ پرانے زمانے میں مرغی نام کا پرندہ تو موجود نہیں تھا مگر اس سے ملتا جلتا ایک پرندہ ضرور تھا جو جینیاتی طور پر تو مرغی کے قریب تھا مگر مکمل طور پر مرغی نہیں تھا، اس پرندے کا نام پروٹو چکن تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پروٹو چکن نے ایک بار انڈہ دیا جس میں ایک ایسی جینیاتی تبدیلی ہوئی تھی جس سے پیدا ہونے والا چوزا اپنے والدین سے مختلف ہوگیا، یعنی وہ انڈہ اتنا مختلف تھا کہ اس سے ایک نئی نسل یعنی مرغیوں کا آغاز ہوا۔

اس تحقیق سے یہ جواب سامنے آیا کہ انڈہ پہلے آیا اور پھر مرغی۔ اب یہی سے ایک اور سوال جنم لیتا ہے کہ پہلے پروٹو چکن آیا یا اس کا انڈہ، تو اس سوال کا جواب کب آئے گا اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے، البتہ ایک تحقیق کے مطابق پروٹو چکن نامی یہ پرندہ جنوب مشرقی ایشیا کے جنگلات سے تعلق رکھتا تھا اور اسے انسانوں نے پالنا شروع کیا تھا جس سے ممکنہ طور پر اس میں جینیاتی تبدیلیاں آئیں۔

ان پرندوں کو پالتو بنانے کے دوران ہی اس کی ایک نئی ذیلی قسم سامنے آئی جسے اب ہم مرغیوں کے نام سے جانتے ہیں، ایسا کب ہوا اس کا جواب دینا تو ناممکن ہے مگر ایک خیال کے مطابق ایک وقت ایسا آیا جب پروٹو چکن کی 2 مختلف اقسام سے پیدا ہونے والے چوزے اپنے والدین سے مختلف تھے اور موجودہ عہد کی مرغیوں کی شکل اختیار کرگئے تھے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر