(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کے پی کے اسمبلی کی تحلیل سے متعلق بڑا اعلان کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے سابق وزیراعظم عمران خان سے مشورے کے بعد ٹویٹر پر اہم بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل کی سمری منگل کو گورنر کو بھیج دی جائے گی۔تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے دوبارہ حکومت میں آئے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان کے صوبے پنجاب میں صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیرِاعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی طرف سے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط تو نہیں کیے تاہم انھوں نے اسمبلی کی تحلیل کے عمل کو روکنے کی کوئی کوشش بھی نہیں کی۔