کینو کے لا تعداد فوائد جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

15 Jan, 2023 | 07:44 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)کینو کا ترش ذائقہ کیلوریز میں کم مگر غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں موجود وٹامنز اسے بہترین پھل بناتا ہے،اس پھل میں موجود وٹامن سی جسمانی دفاعی نظام کو بہتر کرتا ہے جو کہ موسمی بیماریوں یا انفیکشن وغیرہ کے خلاف مزاحمت کرتا ہے جبکہ کینسر کا باعث بننے والے فری ریڈیکلز کو بھی کم کرتا ہے۔
اگر آپ اکثر کھانے کے بعد معدے میں تیزابیت یا سینے میں جلن کو مھسوس کرتے ہیں، تو اس موسم میں کینو آپ کے لیے بہترین علاج ہے۔ یہ پھل معدنیاتی نمک سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ معدے کی تیزابیت کو کم کرتا ہے جبکہ اسے روز کھانا سینے میں جلن کے مسئلے کو بھی دور رکھتا ہے۔

کینو جسم میں نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح اور اثرات کو کم کرکے فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح بڑھاتا ہے، یعنی روز اسے کھانا کولیسٹرول کم کرتا ہے، جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

وٹامن سی کی مناسب مقدار جسم کے دفاعی نظام کو ہی مضبوط نہیں کرتی بلکہ ایک پروٹین کولیگن کی مقدار مستحکم رکھنے میں بھی مدد دیتی ہے جو بالوں اور جلد کے لیے بہت ضروری ہے۔ کینو وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں وٹامن اے بھی پایا جاتا ہے جو بالوں کی نمی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

حال ہی میں ایک تحقیق کی گئی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ عمر رسیدہ افراد جن کے ہاتھ اور پاؤں میں طاقت نہیں رہتی اور ہاتھ پاؤں بار بار سُن ہوجاتے ہیں ایسے افراد کو مسلسل روزانہ کینو کا تازہ رس پلانے سے ان کا یہ مسئلہ حل ہوگیا جس کے بعد ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ بڑے بوڑھوں اور جوانوں کو روزانہ کینو کے رس کا ایک گلاس ضرور پینا چاہیئے۔ 

کینو کے استعمال کا ایک سب سے بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ اس کو کھانے سے یا اس کا جوس پینے سے کوئی بھی شخص امراضِ قلب سے محفوظ رہتا ہے کیونکہ کینو میں موجود وٹامن سی کی وافر مقدار دل کی شریانوں کو سخت ہونے سے محفوظ رکھتی ہیں اور یوں امراضِ قلب کا خطرہ باقی نہیں رہتا۔

 وٹامن بی 6، وٹامن سی، پوٹاشیم اور فائبر دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں، ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ پوٹاشیم سے بھرپور غذا کھاتے ہیں، ان میں خون کی شریانوں کے مسائل جیسے امراض قلب یا فالج وغیرہ سے موت کا خطرہ 49 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

اس پھل کی چند بہترین خوبیوں میں سے ایک معدے میں اس کا آسانی سے جذب ہونا اور نظام ہاضمہ پر دباﺅ ڈالے بغیر اسے بہتر بنانا ہے، اگر معدہ کمزور ہے یا بدہضمی کا مسئلہ ہے تو ناشتے میں اس پھل کو کھائیں، دن میں دو بار کھانا موثر نتائج میں مدد دے گا۔

کینو کو اس موسم میں کھانا عادت بنانا جسمانی توانائی کو بڑھانے بھی مدد دیتا ہے، کاربوہائیڈریٹس اور گلوکوز، شکر اور دیگر اجزاءسے بھرپور یہ پھل جسمانی توانائی کے لیے چند بہترین ذرائع میں سے ایک ہے۔

کینو میں موجود مختلف اجزاء جیسے پوٹاشیم، وٹامن بی 9 اور اینٹی آکسائیڈنٹس دماغ کے لیے فائدہ مند مانے جاتے ہیں؛ پوٹاشیم دماغ کی جانب دورانِ خون بڑھانے اور اعصابی سرگرمیاں بڑھانے کے حوالے سے توجہ مرکوز کرنے کے لیے ضروری ہے، وٹامن بی 9 عمر بڑھنے سے آنے والی دماغی تنزلی کی روک تھام کرکے الزائمر امراض سے بچاتا ہے، اس کے علاوہ کینو میں موجود وٹامن بی 6 متلی اور ڈپریشن سے بچاتا ہے۔

اس میں موجود بی وٹامنز اور فولک ایسڈ دوران حمل فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں، فولک ایسڈ کی کمی بچوں کے پیدائشی وزن میں کمی کا باعث بنتی ہے۔

کینو، فائبر کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں، فائبر معدے کی صحت کے لیے بہت ضروری جز ہے جو کہ قبض، بدہضمی اور دیگر مسائل کی روک تھام کرتا ہے۔

اس پھل میں موجود پوٹاشیم اور نمکیات کی کم سطح خون کی شریانوں کو پھیلاتی ہے اور بلڈ پریشر کو معمول کی سطح پر رکھتی ہے۔

 سب ہی جانتے ہیں کہ وٹامن جلد کے لئے کتنا ضروری ہے، یہ نہ صرف ہماری جلد کو ترو تازہ اور چمکدار بناتا ہے بلکہ رنگت کو نکھار کر داغ دھبے بھی دور کرتا ہے کینو وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں وٹامن اے بھی پایا جاتا ہے جو بالوں کی نمی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

حمل کے دوران خواتین کو کھٹا میٹھا کھانے کا دل کرتا ہے ایسے میں کینو حاملہ خواتین کے لئے ایک بہترین پھل ہے جو نہ صرف اپنے ترش ذائقے کی وجہ سے خواتین کو پسند آتا ہے بلکہ اس میں موجود غذائیت بھی حاملہ خواتین کے لئے بےحد اہم ہیں۔

مزیدخبریں