کابل،سابق خاتون رکن پارلیمنٹ قتل  

15 Jan, 2023 | 06:32 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)افغانستان کی سابق خاتون رکن پارلیمنٹ مرسل نبی زادہ اور ان کے باڈی گارڈ کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق مرسل نبی زادہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ دارالحکومت کابل کے علاقے احمد شاہ بابا میں مقیم تھیں،مرسل بنی زادہ کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر قتل کیا گیا، فائرنگ کے اس واقعے میں ان کا باڈی گارڈ بھی ہلاک ہوگیا۔

 طالبان کے ترجمان خالد زردان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ سے گھر میں موجود مرسل کا بھائی بھی زخمی ہوا ہے، جسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں