پٹرولیم مصنوعات سے متعلق اوگرا کا اہم بیان

15 Jan, 2023 | 06:17 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت سے متعلق خبروں پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

ترجمان اوگرا عمران غزنوی کا کہنا ہے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر سٹاک موجود ہے، اوگرا ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کی خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہے۔

اوگرا ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مزید 80 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول والے جہاز لنگر انداز ہو رہے ہیں، مزید 90 ہزار میٹرک ٹن ڈیزل والے جہاز بھی لنگر انداز ہو رہے ہیں۔

عمران غزنوی کے مطابق مقامی ریفائنریز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی طلب پوری کرنے میں کردار ادا کر رہی ہیں۔

دوسری جانب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس بات کا اعلان آج وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج رات بارہ بجے سے آئندہ 15 روز کے لیے نئی قیمتوں کا اطلاق ہونا تھا، یہ ہی قیمتیں برقرار رہیں گی اور ان میں کوئی کمی یا اضافہ نہیں کیا جارہا۔

 اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت اس وقت 171 روپے 83 پیسے ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل 179 روپے ہے اور یہ بھی مہنگا نہیں ہورہا۔

 
 

مزیدخبریں