(ویب ڈیسک )بھارتی اداکارہ راکھی ساونت اپنے مسلمان دوست عادل خان درانی سے خفیہ طور پر شادی کرنے کے بعد میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے اپنے مسلمان دوست سے شادی اور اسلام قبول کرنے کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ’’میں ہندوستان میں رہتی ہوں کوئی یہاں طالبان کی حکومت نہیں ہے‘‘۔عادل درانی سے نکاح کو قبول کیا ہے یا نہیں! کہ سوال پر کہا کہ پتہ نہیں عادل لوگوں کے سامنے کیوں نہیں آرہا؟، رات 3 بجے تک یہی سوچتی ہوں کیوں وہ شادی چھپا رہا ہے؟۔
انہوں نے کہا کہ ’’ میرا شوپر اپنی بیوی اور ٹیلی ویژن کی مشہور شخصیت کو میڈیا کے سامنے اپنانے سے منع کررہا ہے، میں نے انکی وجہ سے ڈریسنگ سینس بدل لی ہے، برقع پہننا شروع کردیا ہے لیکن پھر بھی وہ ہماری شادی سے انکار کررہا ہے‘‘۔
قبل ازیں گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اداکارہ راکھی ساونت کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی تھیں جس میں انہیں اسلام قبول کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ راکھی نکاح سے قبل کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوئیں جس کے بعد انہوں نے اپنا مسلمان نام بھی رکھ لیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنا نیا نام فاطمہ رکھا ہے۔