(کلیم اختر)اونچی دکانوں کے پھیکے پکوان،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پرصوبہ بھر کے 417 معروف شادی ہالوں کی چیکنگ،ناقص انتظامات پر 2 شادی ہال کی پروڈکشن بند، 94کو بھاری جرمانے 281 کووارننگ جاری کی گئی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پرصوبہ بھر کے 417 معروف شادی ہالوں کی چیکنگ کی گئی ۔باسی کھانوں کی موجودگی پر 2 کی پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی گئی اور زائدالمیعاد گوشت، گلی سڑی سبزیاں اور کھلے ملاوٹی مصالحہ جات کے استعمال پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
اس کے علاوہ کچن ایریا میں واش روم، حشرات کی بھرمار اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے اور ناقص انتظامات پر 94 شادی ہالوں کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق انتظامات میں مزید بہتری کے لیے 417شادی ہالوں کو وارننگ نوٹسز بھی جاری کیے گئے ہیں جو کہ سالانہ چیکنگ شیڈول کے علاوہ شادی ہالوں کی سرپرائز چیکنگ بھی کی جاتی ہے۔