پی ٹی آئی نے لاہور میں الیکشن مہم کا آغاز کردیا

15 Jan, 2023 | 01:19 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات پر فوکل پرسن برائے ٹریڈرز ناصر سلمان نے الیکشن مہم کا آغاز کردیا، فوکل پرسن ناصر سلمان نے پی پی 155 کے علاقے گلبرگ عنایت کالونی میں گھر گھر جاکر چیئرمین عمران خان کا پیغام پہنچایا۔

فوکل پرسن چیئرمین عمران خان برائے ٹریڈرز ناصر سلمان کی جانب سے پی پی 155کے علاقے عنایت کالونی میں ڈور ٹو ڈور مہم میں پرویز رندھاوا، محمد راشد، سلیم بھٹی، عارف بٹ ، حفیظ بٹ ، دیوان مہدی شاہ ،ضیاء الدین سمیت پی ٹی آئی کارکنان کے علاوہ معززین علاقہ بھی موجود تھے۔

ناصر سلمان نے عنایت کالونی میں سے پی ٹی آئی کارکنان کا ڈیٹا اکٹھا بھی کیا، اس موقع پر اہلیان پی پی 155 نے ناصر سلمان کی سربراہی میں عمران خان کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

فوکل پرسن برائے ٹریڈرز ناصر سلمان کا کہنا تھا کہ عوام کی قسمت بدلنے کیلئے دوبارہ عمران خان کو وزیراعظم بنوائیں گے، اہلیان علاقہ جنرل الیکشن میں عمراں خان کا بازو بننے کیلئے تیار رہیں۔

مزیدخبریں