ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی کرسی خطرے میں، عدالت سے بڑی خبر آگئی

Governor Punjab
کیپشن: Governor Punjab
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کا اعتراض،جسٹس عابد عزیر شیخ کی سربراہی  میں 5 رکنی بینچ شہری میاں شبیر اسماعیل کی درخواست پر کل 16 جنوری کو سماعت کرے گا.

جسٹس عابدعزیز شیخ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ رجسٹرار آفس کا درخواست کے قابل سماعت ہونے کے متعلق اعتراض ختم یا برقرار رکھنے کا حکم دے گا، رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم ہونے کی صورت میں درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کیا  جائے گا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر نے آئینی اختیارات سے تجاوز کیاجب تک اجلاس ختم نہیں ہو جاتا گورنر نیا اجلاس نہیں بلا سکتے تھے، کسی ایم پی اے نے استعفیٰ نہیں دیا اور نہ ہی کوئی فارورڈ بلاک بنا، گورنر نے جو اقدامات اٹھائے وہ غیرقانونی اور غیر آئینی تھے۔ 

درخواست میں استدعا کی گئی ہے  کہ عدالت گورنر بلیغ الرحمان کو عہدہ سے ہٹانے کا حکم دے۔