ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کو اتنی ٹینشن دوں گا کہ انہیں نیند کی گولی کھانا پڑے گی: عمران خان

شہباز شریف کو اتنی ٹینشن دوں گا کہ انہیں نیند کی گولی کھانا پڑے گی: عمران خان
کیپشن: Imran khan,Shehbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو اتنی ٹینشن دوں گا کہ انہیں نیند کی گولی کھانا پڑے گی۔

نجی ٹی وی پروگرام میں  انہوں نے کہا کہ ہم شہباز شریف کو ٹیسٹ کرنے جا رہے ہیں، صدر وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں، شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل پنجاب اسمبلی سے منسلک ہے،پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے ایک ہفتہ میں خیبرپختونخوا سمبلی تحلیل کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ہمیں پنجاب میں ٹیسٹ کیا، اب ہم انہیں وفاق میں ٹیسٹ کریں گے۔

قبل ازیں  زمان پارک میں ہونے والے اجلاس میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی کی منظوری دی اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی شروع کی جائے گی، اس ضمن میں ضروری اقدامات کی ہدایت کر دی گئی۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-15/news-1673753991-6070.jpg

اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے نگران سیٹ اپ کیلئے کل وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس میں نگران حکومت کیلئے ناموں پر مشاورت کی جائے گی، مشاورت کے بعد پرویز الہٰی کو نگران سیٹ اپ کیلئے نام دیئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے عام انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی منظوری کا عمل بھی شروع کرنے کی منظوری دے دی، ڈویژنل سطح پر پارٹی تنظیموں سے مضبوط امیدواروں کے نام مانگ لئے گئے۔

اجلاس میں تنظیموں کی سفارشات پارلیمانی بورڈ میں پیش کر کے جلد امیدوار فائنل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، امیدوار کو جلد ہی گرین سگنل دیکر انتخابی میدان میں اترنے کی اجازت دے دی جائے گی۔