ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زلزلے کے جھٹکے، 5.3 شدت ریکارڈ

Earthquake
کیپشن: Earthquake
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا کے مغربی صوبے بنکولو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے مغربی صوبے بنکولو میں ہفتے کی صبح 5 بجکر 41 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم حکام کی جانب سے سونامی الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔

زلزلے کا مرکز ضلع کور سے 55 کلو میٹر جنوب مغرب میں سمندر کی تہہ (سی بیڈ) سے 18 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔

زلزلے کیوں آتے ہیں؟

زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں ميں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے.