ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری میں داخلے کیلئے ایڈوائزری جاری؛ پابندیاں عائد

Murree ban on entry of tourists
کیپشن: Murree ban on entry
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے مری میں داخلےکے لئے ایڈوائزری جاری کر دی، نوٹی فکیشن کے مطابق نارمل موسم کے دوران روزانہ سیاحوں کی 8 ہزار گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہو گی،شام 5 سے صبح 5 بجے تک گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہو گی۔

تفصیلات کےمطابق راولپنڈی انتظامیہ نے سیاحوں کے مری میں داخلے کی مشروط اجازت دے دی اور نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ مری میں روزانہ 8 ہزار سیاحوں گاڑیاں داخل ہوسکیں گی۔ مری اور آزاد کشمیر کے رہائشیوں کی گاڑیوں پر کوئی پابندی نہیں جب کہ شام 5 بجے سےصبح 5 بجے کے درمیان مری میں سیاحوں کی گاڑیاں داخل نہیں ہوسکے گی۔

مری میں کاروباری سرگرمیاں کل سے دوبارہ بحال ہو جائیں گی۔ آج انجمن تاجران مری اور ہوٹل ایسوسی ایشن کی جانب سے شٹر ڈاؤن اور اور دھرنا بھی دیا گیا۔ بعدازاں انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کی مری داخلے پر پابندی ختم کرنے کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کر دیا گیا تھا۔ مری شہر اور گرد نواح میں آج مکمل شٹرڈاؤن رہا ۔

جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ایمرجنسی سروسز، ایل پی جی اور کھانے پینے کی اشیاء کی گاٰڑیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں،چیف ٹریفک افسر ٹریفک پلان کے ذمہ دار ہوں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer